آج کی خبریںسوات کی خبریں
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں جاری سئینیر مینجمنٹ کورس کے زیرِ تربیت آفیسرز کا سوات دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں جاری اکتسویں سئینیر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت 16 آفیسرز اور فیکلٹی ممبران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے کمشنر آفس سیدوشریف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر بھی موجود تھے۔ کورس کے زیرِ تربیت سینیئر آفسرز نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات میں قومی مسائل اور پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں، پیچیدگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر آگاہی حاصل کی۔ این ائی ایم لاہور میں زیر تربیت سئینیر آفیسرز کا تعلق وفاقی، صوبائی اور دیگر سروسز سے تھا۔ سوات کا دورہ کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور ثقافتی تحائف پیش کئے۔