آج کی خبریںسوات کی خبریں

نیشنل ٹورزم پاکستان کی جانب سے سمر کیمپس کا انعقاد

زما سوات (19مئی2019ء)نیشنل ٹورزم پاکستان کا اجلاس ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شہزادکی زیر صدارت میں ذمہ دارانہ سیاحت کے حوالہ سے ہوا۔جس میں چوہدری غلام رسول طاہر، معظم فیاض، نعمان اشرف، رضوان اسلم، اور صفدر رضانے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیشان شہزاد نے کہا کہ سمر کیمپس کا انعقاد عید الفطر کے فوری بعد وادی ناران میں کیا جائیگا جس میں رافٹنگ، ہائیکنگ، کیمپنگ، اوربائیکنگ گروپس کو ابتدائی طبی امداداور ذمہ دارانہ سیاحت کی تربیت کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ صفدر رضا نے موسمی اثرات سے سیاحوں کی آگاہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاح جب سیر کیلئے نکلیں تو باقائدا آگاہی حاصل کر کے نکلیں ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا بھی علم ہو۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹورزم پاکستان اور سینٹر ایکسیلینسی آف نیشنل ٹورزم پاکستان کی اس طرح کے کیمپس کی کاوش سیاحوں کے گروپس کی مختلف حوالوں سے تربیت ذمہ دارانہ سیاحت اور محفوظ سیاحت میں ممدو معاون ہو گی۔اسطرح سیاح مختلف حادثات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں سمر کیمپس میں مختلف ماہرین اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے تربیت دیکر محفوظ سیاحت کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد شرکا کو سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔سمر کیمپس میں شرکت کے لیئے نیشنل ٹورزم پاکستان کی ویب سائٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button