آج کی خبریںقومی خبریں

نیپرا نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ نیپرا حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کا لائن لاسز اور گردشی قرض کم کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے، وزارت کا گردشی قرضہ بڑھ کر 1926 ارب روپے ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے صارفین کو بجلی کی فروخت کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکا۔ عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button