واٹر سپلائی اسکیم کو ڈبلیو ایس ایس سی کے حوالہ کرنا قبول نہیں،مظاہرین
سوات(زماسوات ڈاٹ کام)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج، مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سبحان علی، ضلعی صدر احمد فاروق، جنرل سیکرٹری احسان اللہ، چیئرمین عبداللہ، پریس سیکرٹری ضیاء الحق اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آپریٹر، وال مین اور چوکیدارکی پوسٹوں کو ختم کرکے سراسر ظلم کیا ہے، نہیں فوری طور بحال کیا جائے تاکہ ان کی پریشانی دور ہوسکے،پنشن میں جو اصلاحات کئے گئے ہیں وہ ہر گزقابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم کو واسا کے حوالے کیا جارہا ہے جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں،لہٰذا وٹر سپلائی سکیم کو واسا کے حوالے نہ کیا جائے، پبلک ہیلتھ کے اپریشنل سٹاپ کو سروس سٹرکچر دیا جائے،انہوں نے موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کرے بصورت دیگر عید کے بعد ہم تالہ بند ہڑتال اور واٹر سپلائی سکیم بند کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔