آج کی خبریںسوات کی خبریں

واپڈا ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے لئے احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)واپڈا ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،جلوس اور نعرہ بازی،نجکاری نامنظور،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ،اس حوالے سے پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان،سیکرٹری بخت محمد خان اوردیگر نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کے ساتھ سرکاری ملازمین کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے،اس وقت واپڈا ملازمین مختلف مسائل کا شکار ہیں مگر حکومت ان مسائل کے حل کیلئے کسی کے اقدامات نہیں اٹھارہی،انہوں نے کہاکہ ہماری تنخواہوں اور پنشن میں فوری اضافہ کیا اور واپڈا نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے جبکہ پیسکومیں موجود ہزاروں خالی اسامیوں پر جلد ازجلد بھرتیاں کی جائیں،انہوں نے کہاکہ تمام تر سرکاری محکموں کے ملازمین کانیشنل پے سکیل برابر ہونا چاہئے جبکہ واپڈا ملازمین کو درپیش تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے چاہئے،انہوں نے اس موقع پر حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button