آج کی خبریںقومی خبریں

وزاعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پشاور(ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔
اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی جس پر بیس سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔
اپوزیشن رکن خوش دل خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حمایت یافتہ اراکین کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم وزیراعلیٰ کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button