آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیراعظم سے استعفیٰ لینے والے خود استعفوں کا اعلان کر گئے، امیر مقام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کے لئے یہ خوشخبری اور مبارکباد کا ہفتہ ہے،عمران خان کے جھوٹ اور سچ کا پول کھل گیا،وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان انٹرنیشل جھوٹا ہے،سائفر پر پہلے قوم کو گمراہ کیا گیا اور پھرامریکہ سے معافی مانگی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ امیر مقام نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کا بیانیہ نوازشریف کا تھا ، عمران خان کا بیانیہ یہی ہے کہ نیوٹرل نہ رہے،پہلے پاکستان کی معیشت تباہ کی، پاکستان کی ساکھ متاثر کی،افواج پاکستان کے خلاف ایجنڈا عمران خان کو ملا ، ارشدشریف کی شہادت پر بھی سیاست کی گئی ،ارشدشریف کے قتل پر افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مرضی کے آرمی چیف لگانے میں عمران ناکام رہے، مرضی کے آرمی چیف لگانے کے لئے اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی،عمران خان کی گاڑی کے ٹائر پھٹ کراس سے ہوانکل گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی والے نے رات کو یوٹرن لے لیا، استعفوں کا اعلان کرکے ڈرامہ کیا گیا ، عمران خان نے فیس سیونگ کے لئے رات کو استعفوں کا ڈرامہ رچایا،کے پی میں تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں،دوسری طرف 10 ہزار بندے بھرتی کئے۔وزیر اعظم سے استعفے لینے والے نے خود استعفوں کا اعلان کیا،عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں ،عمران سے قوم پوچھتی ہے کہ ان کا مقصد کیا ہے؟الیکشن وقت پر ہی ہوں گے،عمران خان کے کہنے پر کوئی بھی استعفے نہیں دے گا،اللہ کرے کہ عمران کا راشی ٹولہ اسمبلیوں سے نکل جائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button