وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات، صوبے کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پارٹی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں صوبے کو درپیش مسائل، آٹے کی قلت، دانش اسکولوں کے قیام اور ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر عظمت علی خان نے سوات، بالخصوص بر سوات کے عوامی مسائل بھی وزیراعظم کے سامنے پیش کیے اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کی درخواست کی۔
وفد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی



