وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات میں زرعی یونیورسٹی کا خواب حقیقت میں بدل دیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خپل وزیراعلیٰ نے سوات میں زرعی یونیورسٹی کا خواب حقیقت میں بدل دیا،، زرعی یونیورسٹی پرتعمیراتی کام کے آغاز کیلئے انتظامات مکمل ،اگلے ہفتہ سے تعمیراتی کام کاباقاعدہ آغاز ہوگا، صوبائی وزیرمحب اللہ خان کے حلقہ میں 8ارب روپے کے خطیرلاگت سے زرعی یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ایک اوروعدہ پوراکرتے ہوئے سوات کے علاقہ جورہ میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے 8ارب روپے منظوری کے بعد اس بڑے منصوبے پرکام شروع کرنے اورمقررہ وقت میں اُسے مکمل کرنے اورمیٹریل کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اس حوالے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹک وفشریز محب اللہ خان کی کاوشیں قابل ستائش رہے اوران کی کوششوں سے بھی حلقہ پی کے 8میں ترقیاتی انقلاب برپاہوچکاہے واضح رہے کہ زرعی یونیورسٹی بھی حلقہ پی کے کے علاقہ جورہ میں منظور ہواہے اور اس یونیورسٹی پر آٹھ ارب روپے خرچ کی جائیگی جبکہ یونیورسٹی کیلئے جورہ میں اراضی بھی خریدی گئی ہے اوراس یونیورسٹی کیلئے خریدی گئی اراضی میں آنے والے مکانات کوگرانے کاآغاز بھی ہوچکاہے۔ تاکہ یونیورسٹی کی تعمیراتی کام کاآغاز ہوسکے۔ اور اگلے ہفتے یونیورسٹی کی تعمیراتی کام کاآغاز ہو۔ واضح رہے کہ اس بڑے منصوبے کیلئے ممتاز ماہرتعلیم وزراعت ڈاکٹرکوثرعلی کی خدمات بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر حاصل کی گئی ہے ان کی خدمات کو زرعی یونیورسٹی کیلئے بحیثیت پی ڈی حاصل کرنا خوش آئند قراردیاجارہاہے۔ وہ ایک باصلاحیت اورایماندارآفیسر ہے۔ جنہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان کے اس پراجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کاہدف مقررکیاہے جبکہ ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یونیورسٹی پر تعمیراتی کام کاجلدآغاز بھی کیاجارہاہے۔ تاہم علاقے کے عوام نے حلقہ پی کے 8 میں زرعی یونیورسٹی کی منظوری کووزیراعلیٰ محمودخان اورصوبائی وزیرمحب اللہ خان کی طرف سے ایک انمول تحفہ قراردیاہے۔