آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو کھلا چیلنج دیدیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 اپریل 2018ء) خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے سوات مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور بی آرٹی سب سے شفاف منصوبہ ہے اور اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا لاہور بی آرٹی 31ارب کی لاگت سے جبکہ پشاور بی آرٹی 29ارب کی بن رہی ہے۔ کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ بی آری ٹی منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن بتائیں۔ صوبائی کابینہ میں تبدلی ناممکن نہیں وزیراعلی محمود خان کو ٹاسک ملاہے جو وزیرکام کرے گا پرفارمنس دکھائے گا وہ وزیر رہیگا جوکار کردگی نہ دکھا سکا وہ گھر جائے گا۔ اس موقع پر سوات ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، شوکت یوسفزئی کہاکہ بلاول بھٹو اور مریم بی بی دونوں پاپا بچاؤ مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار احتساب شروع ہوا ہے۔ احتساب سے بچنے کے لئے کوئی ٹرین مارچ کررہاہے کوئی کرپشن ذدہ سیاستدانوں کا اتحاد بنانے جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر رہ گئے جس کی وجہ سے ان کو لگ رہاہے کہ پارلیمنٹ نہیں چل سکتی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ سابقہ فاٹا اور ملاکنڈ کی عوام نے کافی مشکلات دیکھی ہیں مگر پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشت گردی کو شکست دیدی پی ٹی ایم پختونوں کے مسائل کی بات تو کرتی ہے مگرحل نہیں بتاتی حکومت کے پاس حل ہے وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اضلاع کی ترقی کے لئے ہرسال سوارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ان علاقوں کی تقدیر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی آرٹی کو منتازعہ بناناا فسوس ناک ہے پرانی فوٹیج میڈیا پر دکھائی جارہی ہیں جبکہ بی آر ٹی کا سول ورکس مکمل ہوچکاہے دونوں طرف سڑکیں پکی ہوگئی ہیں بسیں آنا شروع ہوئی ہیں آئی ٹی ایس نظام کی تنصیب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی آری ٹی سے پشاور اٹھے گا۔ تنقید وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے اپنی باریوں میں پشاور شہر کے لئے کچھ نہیں کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں ٹورازم کی ترقی کے لئے بہت کام ہورہاہے۔ سوات میں امن کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button