آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کرلیا، مراد سعید

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ بن گیا ہے جہاں سو فی صد آبادی کو ہیلتھ انشورنس فراہم کردیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کرلیا اور صوبے کے عوام کو سو فی صد ہیلتھ انشورنس فراہم کردیا گیا۔ خیبر پختونخواہ واحد صوبہ بن گیا ہے جہاں پر لوگوں کو یہ سہولت میسر آگئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button