آج کی خبریںقومی خبریں

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس کےلیے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  اہم ملکی امور پر غور اور فیصلے ہوں گے،وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز تدارک انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی اور اجلاس میں 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پر فیصلے اور بریفنگز ہوں گی جبکہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کےتحت کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ۔ پاکستان ایکسپو سنٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی منظوری،پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری،1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا معاملہ،فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل،متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کے استعفی کا معاملہ اور نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کاتنازعہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ ترجمان کےمطابق کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button