وزیر اعلیٰ نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف اُٹھالیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کو ایک پیج پردیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،کوشش کریں کریں کہ اختلافات کو بالائی طاق رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں،پریس کلب،یونین اور گورننگ باڈی کے نئے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں،نئے منتخب کابینہ سے اُمید ہے کہ وہ صحافیوں کے فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ علاقے اور ملک کے ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خبیر پختونخواہ محمود خان نے سوات پریس میں سوات پریس کلب،سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور وہ معاشرے کے ہر پہلو کو اپنے قلم کے زریعے اُجاگر کرتے ہیں۔ جہاں ہم سے کوتاہیاں اورکمی ہوتی ہے وہ آپ لوگ اپنے قلم کے زریعے تعمیر ی تنقید کرتے ہوئے ہمارے سامنے لائیں ہم پر تعمیری تنقید بھی کریں لیکن ساتھ ساتھ ہمارے اچھی کوششوں،منصوبوں اور مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں کو کوریج دے کر عوام کو اس سے اگاہ کریں ۔
وزیر اعلیٰ نےکہا کہ میں بھی اس دھرتی کا بیٹا ہوں ،سوات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سوات کے صحافیوں کےفلاح وبہبود کے لئے مجھ سے جتنا ممکن ہے کروں گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی خبیبر پختونخواہ محمود خان نے سوات کے صحافیوں کیلئے سوات پریس کلب کی نئے بلڈنگ کی تعمیر،سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لئے جون تک میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹرز ،کمپویٹر ز لیب اور پریس کلب کے صحافیوں کیلئے دیگر مراعا ت کا اعلان کردیا۔