آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیر اعلیٰ نے سپشیل فورس پولیس کو ریگولرکرنے کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سپیشل فورس پولیس کو ریگولر کرنے کا اعلان کردیا، صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ نے اس سال تاریخی بجٹ پیش کی ہے اس سے قبل تاریخ میں صوبہ کا اتنا بڑا بجٹ پیش نہیں کیا گیا ہے،

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات ، مالاکنڈڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام سپیشل فورس پولیس کو ریگولرکردیا جائیگا، جس میں تعلیم یافتہ اور ان پڑ ھ دونوں شامل ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو اپنا حق ملیگا ، اور کسی کیساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی ، انہوں نے اپوزیشن سے بھی گلہ کیا کہ اپوزیشن نے وعدہ کیاتھا کہ بجٹ پر اعتراضات نہیں اٹھائیں جائیں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button