آج کی خبریںپاکستانقومی خبریں

ومپیو کا فون، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت رابطوں کی ضرورت ہے: جنرل باجوہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام سے آگاہ کیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے اہم بیان میں مائیک پومپیو نے لکھا کہ میں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے میں اٹھائے گئے امریکی دفاعی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

 

ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کر رہا ہے۔ ہم امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور ممکنہ اثرات پر بات چیت کی گئی۔ پومپیو نے عراق میں کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت رابطوں کی ضرورت ہے۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں۔ آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button