ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، 53 عدد سلیپران برآمد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا کے احکامات کےمطابق جنگلات کو نقصان پہنچانے والے ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ۔ایس ایچ او کبل شکیل خان ، اے ایس آئی سلیم اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹمبر سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں مالیت کے 53 عدد سلیپران ازقسم دیار قبضہ میں لے لئے۔گرفتار ٹمبر مافیا نے سلیپران کو کنٹینر نما ٹرک نمبری 3866 سوات میں چھپائے تھے اور پنجاب سمگل کرنے کے کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں رحمان حسین ولد بدرے ساکن شین باغ رحیم آباد، منیر ولد شاہ وزیر ساکن اشورن کالام، ذاکر ولد محمد گل ساکن کالام اور کنٹینر ڈرائیور سیف الرحمان ولد مسافر ساکن کوزہ بانڈی حال نویکلے مینگورہ شامل ہیں۔ برآمد شدہ سلیپران مزید قانونی کارروائی کے لئے محکہ فارسٹ کے حوالے کئے گئے، محکمہ فارسٹ نے 12 لاکھ 26 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کرکے برآمد شدہ سلیپران بحق سرکار ضبط کر لئے ۔