پارٹی ٹکٹ کیلئے قیادت کا مشکور ہوں، ائندہ وزیراعظم عمران خان ہوگا، فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) ضلعی صدر پی ٹی آئی نامزد امیدوار پی کے 5 و سابق چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، مرکزی وصوبائی قائدین اور پارٹی کارکنان کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے حلقہ پی کے 5کے لئے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے دوبارہ ٹکٹ دیا ،انشاء اللہ میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا انشاء اللہ حلقہ پی کے 5سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور ملک کا آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوگا ۔ وہ گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔فضل حکیم خان کو حلقہ پی کے 5 کیلئے پارٹی کے طرف سے جب نامزد کیا گیا تو سینکڑوں کارکنان خوشی سے اُن کے رہائش گاہ پرآئے اور اُن کو مبارکباد دی اور ساتھ ساتھ کارکنوں نے جشن بھی منایا ۔کارکنوں نے پارٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور یہ اعلان بھی کیا کہ کارکنان اس فیصلے سے خوش ہے اور کارکنان فضل حکیم خان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر الیکشن مہم میں بھر پور ساتھ دینگے اور انشاء اللہ عوام اور کارکنوں کے تعاون سے دوبارہ اس سیٹ پر فضل حکیم خان ایم پی اے ہوگا۔فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کے ورکرز ، عہدیداران اورسپورٹرزکا شکریہ ادا کیا کہ رات کے وقت اتنے بڑی تعداد میں ہمارے رہائش گاہ پر آئے اور پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان میں پہلے سے زیادہ اتفاق و اتحاد سے ہے اور 2013کے عام انتخابات سے زیادہ جنون و جذبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پانچ سالہ کارکردگی کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہے ہم نے غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پرپہنچایا ہے ہماری شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہماری سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہم عوام کی بھرپور حمایت سے اگلے عام انتخابات میں مخالفین کے تمام سازشی اتحادوں کو عبرتناک شکست دیکرمرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے عمران خان وزیر اعظم بن کر نہ صرف ملک کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے میں کمیاب ہونگے بلکہ نواز شریف سمیت سابق کرپٹ حکمرانوں کا لوٹا ہوا قومی سرمایہ بھی واپس لائیں گے۔