آج کی خبریںسوات کی خبریں

پانڑ میں راستے کی بندش کے خلاف علاقہ عوام کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02فروری2018)گاؤں پانڑ میں راستہ کی بند ش کیخلاف عوام کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ، چار سو سال پرانا راستہ بند نہیں ہونے دینگے، راستہ کا مسئلہ حل نہ کرنا ضلعی و صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان خیالات کااظہار احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز خان، سیف اللہ ، بخت امین، اور دیگر نے کیا، مقررین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے سالنڈا، اوبوسر، خسنروڈھیری ، تورگٹ سمیت دیگر گاؤں کا راستہ بند کردیاہے، جس سے ہزاروں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقررین نے کہا کہ ہمارے آباواجداد کے زمانہ سے یہ ایک عام راستہ تھا جس کو اب باآثر افراد نے کھود کر بند کردیا ہے، اور علاقہ کے عوام کو دھمکا بھی رہے ہیں، راستہ کی بندش کیخلاف علاقہ کے عوام نے ڈی سی سوات، ایم پی اے فضل حکیم ، اور ضلعی حکومت کو شکایات کی ہے تاہم ابھی تک علاقہ کے عوام کی شنوائی نہیں ہو سکی ہے، انہوں نے کہا کہ باآثر افراد تین کروڑ پچاس لاکھ روپے راستہ کی عوض مانگ رہے ہیں ، جبکہ یہ راستہ ان کی ملکیت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے عوام ، خصوصا بیمارافراد ، بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقررین نے کہا کہ چارسو سے زائد گھر مختلف گاؤں میں اباد ہیں جبکہ غریب لوگوں نے یہاں پر اپنے لئے زمینیں بھی خریدی ہے، مقررین نے ضلعی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ راستہ کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، کیونکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا، تو اس کی زمہ داری ضلعی وصوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button