پاکستان ائیر فورس کی جانب سے لائیکوٹ میں ٹینٹ ویلج کا قیام
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان ائیر فورس کی جانب سے سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ٹینٹ ویلج کے قیام کےساتھ مزید دو سو گھرانوں میں فوڈ پیکجز اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ پاکستان ائیر فورس کی جانب سے مہران خان اور اُن کی ٹیم کی کوآرڈینیشن میں بحرین سے آگے لائیکوٹ میں پچاس ٹینٹ لگا کر ٹینٹ ویلج قائم کرلیا گیا ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگ قیام پذیر ہو گئے ہیں۔ اس طرح سول ڈسپنسری لائیکوٹ کوادویات بھی فراہم کی گئی ہیں، لائیکوٹ میں پچاسی گھرانوں میں فوڈ پیکجز، کمبل اور گیس سلنڈر تقسیم کر لئے گئے ہیں۔ اسی طرح مانکیال میں سیلاب سے متاثری ایک سو پنتالیس گھرانوں میں فوڈ پیکجز جبکہ پشمال میں پچیس گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ عوام میں پاکستان ائیر فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ روز اول سے اب تک پی اے ایف نے انہیں تنہا نہیں چھوڑا اور ہر وقت ان کے ساتھ کسی نہ کسی طریقے سے مدد کرتے رہیں۔