آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے تین کیلئے ڈاکٹر حیدر علی کے بھتیجے ساجد خان کو ٹکٹ جاری کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) ضمنی انتخابات کی آمد آمد صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے تین سوات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ساجد خان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ساجد خان مبینہ طور پر موجودہ ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کا بھتیجا ہے اس حلقہ پر تحریک انصاف کے بانی و نظریاتی کارکن محمد محمد زیب خان نے بھی ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی۔ تاہم تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کی سفارش پر ساجد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ساجد خان کا مقابلہ تحریک انصاف کے بانی کارکن محمد زیب خان کے ساتھ ہوگا۔یاد رہے کہ محمد زیب خان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button