آج کی خبریںقومی خبریں

پاکستان میں برطانوی معیار کے وینٹی لیٹرز کی تیاری کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینیرنگ کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو موصول ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے وینٹی لیٹرز کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، وینٹی لیٹرزکے حوالے سے تفصیلات ڈریپ کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوالٹی کلیئرنس کا عمل مکمل ہوتے ہی وینٹی لیٹرز کے بنانے کا کام شروع ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو حالت خراب ہونے پر وینٹی لینٹر پر منتقل کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کو اس وقت وینٹی لیٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز درآمد کرنے اور مقامی سطح پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button