آج کی خبریںقومی خبریں

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔ واضح رہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button