آج کی خبریںسوات کی خبریں

پاکستان میں ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ 2 لاکھ 28 ہزار کا مقروض پیدا ہوتاہے،سیراج الحق

سوا ت(زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پا کستان کو 53 ہزار روپے مقروض بنادیا گیا ہے،آج ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ 2 لاکھ 28 ہزار کا مقروض پیدا ہوتاہے،پاکستان زرعی ملک، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک دوسروں کامحتاج ہے، مشرف نے عافیہ صدیقی، نواز شریف نے ایمل کونسی کو امریکہ کے حوالے کیا، عمران خان نے مودی بلاشرط ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیا،پاکستان بنا،جغرافیہ آزاد ہوا لیکن اسلام نافذ نہ ہوسکا،پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے سے چوکیدار تبدیل مگر نظام نہیں بدلا۔25 جون کو پنجاب سے اسلام آباد کی طرف ٹرین مارچ کریں گے، 25 جون کے بعد جماعت اسلامی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی تحصیل مٹہ کے زیر اہتمام عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی آبائی گاؤں سے شمولیت کا آغاز حقیقی تبدیلی کی نوید ہے، عوام کے تعاون سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے خلاف متحد ہوجاتی ہیں، اپوزیشن اور حکمران جماعتیں سب ایک ایجنڈے پر قائم ہیں،ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت کرنے کا وقت آگیا ہے، پی ڈی ایم کی وزارتیں جماعت اسلامی نے ٹھکرادیں،جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں نظام سے ہے، وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خلاف فیصلہ ماننے کو حکمران تیار نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ غلامی کے معاہدے ختم کرنے کا وقت آگیاہے،9500 کے بجٹ میں 4 ہزار ارب قرضہ سود سمیت واپس دیا جائے گا،  وی آئی پی کلچر، کرپشن اور غیر ضروری اخراجات ختم کرکے معیشت بہتر ہوسکتی ہے، سودی نظام کو ختم کرکے  اسلامی بنکاری کا آغاز۔کرین گے، موجودہ نظام سے بغاوت کرکے میدان میں اترے ہیں، آئی ایم ایف سے  نجات کے لئے23 جون کو معاشی ماہرین کو مدعو کیا ہے۔جرگہ سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،ڈاکٹر خالد فاروق،سابق قیم ضلع ڈاکٹر فضل سبحان،تحصیل امیر ثناء اللہ فاروقی،سابق تحصیل امیدوار اظہار اللہ اور دیگر نے خطاب کیا

Related Articles

Loading...
Back to top button