آج کی خبریںقومی خبریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 8سال پی سی بی کے سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ دوسری جانب بدر منظور کے پی سی بی سے الگ ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر منظور خان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، بورڈ میں ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔