آج کی خبریںقومی خبریں

پاکستان کی کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملائیشیا نہیں جارہے اور پاکستان کسی بھی سطح پر اس سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
کوالالمپور میں پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے لیڈروں کی کانفرنس ہونی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کرنی تھی لیکن انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کرنی تھی لیکن وہ بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

فترخارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملائیشیا اور ترکی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے بات چیت کی ہے اور کل رات مہاتیر محمد سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، حکام کے مطابق پاکستان اس سمٹ کے بعد سعودی عرب اور ملائیشیا سے بات کرے گا اور ہماری کوشش ہے کہ مسلم امہ تقسیم نہ ہو۔

ذرائع دفترخارجہ کے مطابق پاکستان مسلم امہ کو اکٹھارکھنے کے لئے اس سمٹ میں شرکت نہیں کررہا، مسلم ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس کانفرنس پر اعتراض کیاتھا کیونکہ وہ کوالالمپور سربراہ اجلاس کو اوآئی سی کے متوازی بلاک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button