آج کی خبریںسوات کی خبریں

پختون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22اپریل2018) پختون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہ جلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی مینگورہ سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے کے دوران پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عالم محسود ، ملک ریاض ، پی ٹی ایم لائرز فورم کے صدر محمد اقبال اور دیگر نے کہا کہ علی وزیر ، سینو اعجاز ، بلال مندو خیل کو پنجاب پولیس نے حبس بے جا میں رکھا ہے جو قانونی جرم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی غونڈہ گردی ختم کی جائے اور پختون کو تحفظ فراہم کیا جائے ، انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ جن اہلکاروں نے ہمارے کارکنان کو حبس بے جا میں رکھا ہے جو کہ قانونی جرم ہے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ، پنجاب پولیس اور وہاں کی انتظامیہ پشتون فکر اور خیال کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button