آج کی خبریںسوات کی خبریں

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، ایچ ای سی پشاور کے حوالے سے منظور شدہ بل کی مذمت، ایچ ای سی حوالے سے کئے گئے فیصلے اور ترامیم کو واپس لینے کا مطالبہ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق نعرے درج تھے،مظاہرین نے خوب نعرہ بازی کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر عباس ننگیال ڈی کے، یونیورسٹی آف سوات کے صدر ایمل رشید، جہانزیب کالج کے صدر رضوان ننگیال،اسلامیہ کالج کے سابقہ جنرل سیکرٹری خواجہ احتشام الحق اور دیگر نے کہا کہ حکومت طلباء و طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان سے سہولیات چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا حکومت نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کے حوالے ایک بل منظورکیا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات پشاور میں اپنے مسئلے مسائل حل کررہے ہیں، ایچ ای سی کے منتقلی کے بعد طلباء و طالبات اسلام آباد کو جائیں گے جو طلبہ سے سراسر ظلم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ ضلع کے سطح ایچ ای سی کے ایک برانچ کھول دیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو گھر کے دہلیز پر سہولیات میسر ہو ں، نہ کہ ان کے مشکلات میں اضافہ کیا جائے بلکہ ان کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار دا کریں، ایچ ای سی کو اسلام آباد منتقل کرکے ہمیں اور مشکلات کا سانا کرنا پڑے گا یہ کہا کا انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو ہم صوبہ کے سطح پر احتجاجی تحریک شرو ع کریں گے اور تعلیم حاصل کرنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ 

Related Articles

Loading...
Back to top button