آج کی خبریںسوات کی خبریں

پرویز خٹک بہت جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلیں گے،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ پروز خٹک کی اخباری بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدار کی خاطر پرویزخٹک پیپلزپارٹی،امیرحیدرہوتی اوراب عمران خان کی پارٹی کابھی حصہ بن گئے ہیں جبکہ آئندہ انتخابات میں بھی پرویزخٹک کامستقبل مشکوک ہے بلکہ بہت جلدپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کومعلوم ہوناچاہئے کہ میں نے مقتدر سیاسی جماعت چھوڑ کراس وقت کے اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی تھی جبکہ پرویزخٹک اقتدارکی خاطر ایم کیوایم لندن کے ٹکٹ پربھی انتخابات لڑنے میں عارمحسوس نہیں کرتے، انہیں اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے کہ انہیں عوام کا مفادعزیزہے یااقتدار، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اردو کے کہاوت چھاننی اور کوزے کے مصداق ہیں، اقتدار کیلئے تین چارپارٹیاں بدلنے والے شخص کو کسی کی مخالفت زیب نہیں دیتی۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعظم کے منظورشدہ منصوبے پر تختیاں لگاکرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، میں نے جلوزئی میں مرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ220-KVA گرڈسٹیشن کاافتتاح کیاجبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جڑوبہ نوشہرہ میں وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدمحمدنوازشریف کی منظورشدہ منصوبے کاافتتاح کیا،صرف یہی نہیں بلکہ چترال میں بھی گزشتہ حکومت کے منصوبے کاافتتاح کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحیم دادخان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رحیم دادخان کی پریس کانفرنس پرافسوس ہے کہ مردان اورملاکنڈعوامی فلاح کے منصوبے کوسیاست کی نذرکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کامنصوبہ شانگلہ کانہیں پورے ملاکنڈڈویژن کاہے تاہم پہلے سے 8انچ پائپ لائن مردان اورملاکنڈ دونوں کیلئے ہے جس سے دونوں اضلاع میں کم دباؤکامسئلہ مزیدسنگین ہوتاجارہاہے،ملاکنڈڈویژن کیلئے نئے پائپ لائن بچھانے سے مردان میں بھی کم دباؤ کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائیگااور8انچ پائپ سے صرف ضلع مردان کے عوام مستفید ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پائپ لائن کی مخالفت سے مردان میں کم دباؤکامسئلہ صرف زیادہ نہیں ہوگابلکہ سوئی گیس کی مدمیں مزیدمشکلات کابھی سامنا ہوسکتا ہے تاہم ملاکنڈڈویژن اور ضلع مردان میں سوئی گیس کے مسائل کاحل صرف نیاگیس پائپ لائن ہی ہے اوراسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button