آج کی خبریںسوات کی خبریں

پشاور ائیر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرنے والی کمپنی اپنی من مانی کر رہی ہے، ڈاکٹر پیر زادہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پشاور ائرپورٹ پر کرونا ٹیسٹ چیک کرنے والے کمپنی کی من مانیاں ، دوسرے لیباٹریوں کے ٹیسٹ ماننے سے انکار ، پانچ ہزار روپے لیکر ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کرواتے ہیں، خود ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے ، مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پیرزادہ نے میڈیا کو بتایاکہ جمعرات کو ان کی جاپان کی فلائیٹ تھی ائرپورٹ میں موجود آئی ڈی سی نامی کمپنی جوکہ کرونا ٹیسٹ چیک کراتی ہے ان کی سوات میں ٹیسٹ کو مسترد کردیا ، ان سے ایمرجنسی میں پانچ ہزار روپے کا ٹیسٹ کروایا، جوکہ ایک گھنٹہ میں دیاگیا، جوکسی بھی میڈیکل سائنس میں ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ مزکورہ کمپنی صرف مال کمانے کے لئے ہزااروں مسافروں کو تنگ کرتی ہے ان سے بے جا ٹیسٹ کرواتی ہے جبکہ ان کے اہلکار خود ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتی انہوں نے ٹیسٹ چیک کروانے والے اہلکاروں کی تصویر لی ہے جس میں واضح طودیکھا جاسکتاہے کہ انہوں نے ماسک نہیں لگائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں ائرپورٹ میں موجود اعلی حکام سے بھی شکایت کی مگر ان کی فلائیٹ مس کردی گئی ، انہوں اعلی حکام سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ائرپورٹ میں موجود لوٹ مار کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ان اہلکاورں کا تمام مسافروں اور ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ کمانے والوں کے ساتھ رویہ انتہائی خراب تھا اس پر فوری نوٹس لیاجائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button