آج کی خبریںسوات کی خبریں

پشاور: این ایچ پی و ٹوبیکو سیس پروگرام کے تحت پسماندہ اضلاع کے لیے فنڈز کی منظوری

پشاور: قدرتی وسائل سے مالا مال اضلاع شانگلہ، ملاکنڈ، کوہستان اور اپر و لوئر چترال کی ترقی کے لیے این ایچ پی اینڈ ٹوبیکو سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروگرام ڈائریکٹر حشمت علی خان نے کی، جبکہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان، سابق کابینہ رکن پیر مصور اور رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این ایچ پی کے تحت کوہستان لوئر کو 33 کروڑ 17 لاکھ روپے، شانگلہ کو 13 کروڑ 46 لاکھ، ملاکنڈ کو 39 کروڑ 22 لاکھ، لوئر چترال کو 91 کروڑ اور اپر چترال کو 31 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، جو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ جبکہ ٹوبیکو سیس کی مد میں ضلع ملاکنڈ کو 4 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں آئندہ ورک پلان پر بھی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کوہستان میں 23 کروڑ 21 لاکھ، شانگلہ میں 9 کروڑ 42 لاکھ اور ملاکنڈ میں 27 کروڑ 44 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فنڈز شفاف انداز میں مقامی ترقی اور عوامی فلاح پر استعمال کیے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button