پشاور: گورنر ہاؤس میں صوبائی وزراء کی تقریبِ حلف برداری، دس ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کے نئے وزراء کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں دس ارکان نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید سمیت مختلف محکموں کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی و عوامی خدمت کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔



