آج کی خبریںسوات کی خبریں

پلاسٹک بیگ ختم کرنے کے لئے سوات میں مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:12دسمبر2017ء)واٹر سنیٹیشن سروسزکمپنی مینگورہ نے پلاسٹک بیگ ختم کرنے اور اس کی جگہ بائیوڈگری ٹیبل شاپنگ بیگز متعارف کرانے کیلئے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ،لوگوں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کردئے گئے جو کچھ عرصہ بعد مٹی میں مل کر ختم ہوجاتے اورپلاسٹک بیگ کی طرح ماحول کو گندہ نہیں کرتے،اس حوالے سے پارجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیوشیدامحمدنے اے سی شہاب،ٹی ایم او خضرحیات شاہ،تحصیل ناظم اکرام خان اوردیگر کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک کے بیک ماحول کو گندہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں اس وقت بازاروں میں پلاسٹک بیگ کا استعمال عام ہے جسے لوگ استعمال کرنے کے بعدبرساتی نالوں سمیت ندی نالوں میں پھینکتے ہیں جس سے گندگی پھیلنے سمیت دیگر مسائل بھی پیداہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہم نے مہم کاآغازکردیا ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے عوام اور تاجر برادری تعاؤن کریں،انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی کی کوشش ہے کہ سالوں کاکام مہینوں اور مہینوں کا کام ہفتوں میں کرے تاکہ عوامی مسائل میں کمی آسکے ،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،اس موقع پر ایکسین ٹی ایم اے عمران حلال،انجینئر شوکت شرار،محمد آصف ، آصف سلیم ایڈ من منیجر اوردیگر بھی موجود تھے جنہوں نے پریس کانفرنس کے بعدبازار میںآگاہی واک کیا اور لوگوں میں بائیوڈگری ٹیبل شاپنگ بیگزتقسیم کئے جبکہ لوگوں کو پلاسٹک شاپرزکے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button