آج کی خبریںسوات کی خبریں

پولیس افسران اور نوجوان آمن وامان برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز کرے،آر پی او ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے منگل کے روز دیر بالا کا دورہ کیا ۔دیر بالا آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سہیل مروت نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ  پولیس لائن دیر بالا پہنچنے   پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے دیر آپر پولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر سلامی بھی دی اور وہاں پر پھولوں کا گلدستہ رکھ کر انھوں نے پولیس شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی  کی۔دریں اثناء ڈی پی اُو آفس دیر بالا میں ریجنل پولیس آفیسر نے ضلعی پولیس  افسران سے ملاقات کی اور انھیں ضلع میں آمن وامان کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،اس موقع پر  ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور کسی بھی شخص کو امن و مان کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ امن وامان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کو کیفرِ کردارتک پہنچایا جائے گا ۔ریجنل پولیس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس  منشیات فروشوں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف  جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرے اور منشیات فروشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے کیونکہ یہ عناصر ہماری آنے والی نسلوں کی تباہی  پر تُلے ہوئے ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیس افسران و نوجون اپنے تمام وسائل، اور خفیہ اطلاعاتی نظام بروئے کار لاکر منشیات کے لعنت میں ملوث بڑے کرداروں کو گرفتار کرکے اُن کو کیفر کردار تک پہنچا کر آنے والی نسلوں کو جرائم سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس آفسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ کرائیں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کرائیں جبکہ سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ضلع میں نقص امن کی کوشش نہ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور پولیس  اپنےاپنے  علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کرائیں تاکہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے ختم ہوں، اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

Related Articles

Loading...
Back to top button