آج کی خبریںسوات کی خبریں

پولیس کے ستائے مزدور نے بچوں سمیت خودسوزی کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ  کےغریب پھل فروش کااے ایس آئی پرمفت پھل نہ دینے پرگرفتارکرنے اورہزاروں روپے چھیننے، تنگ کرنے کاالزام ، مزدور نےانصاف نہ ملنے پر پولیس سٹیشن رحیم آباد کے سامنے بچوں سمیت خودسوزی کااعلان  کردیا۔پولیس نے الزامات کی تردید کردی ہے۔

مینگورہ کے علاقے امبر کے رہائشی عمیر پھل فروش نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ میں ڈنڈونوقلعہ یخ کوھے جنرل بس سٹینڈ ے قریب ٹھیلے پر پھل فروخت کرتاہوں کچھ عرصہ قبل اے ایس آئی انوسٹی گیشن انورنے مجھ سے مفت  میں پھل لئے، اسکے کچھ روزبعد دوبارہ مفت پھل کاتقاضہ کیامیں نے پیسے طلب کئے تو مجھ پر ایک کلو چرس کاپرچہ کرکے حوالات میں بندکردیا اوربعدازاں جیل بھجوادیاگیا۔

” اس دوران مجھ سے سات ہزار روپے سے زائید رقم بھی چینی گئی میرے ٹھیلے کواُلٹا دیاگیا سابق ناظم قمبرعرفان چٹان سے فریاد کی تواس نے رقعہ دے کر پولیس سٹیشن بھجوادیامگرمیری رقم دینے کی بجائے مجھے بے عزت کرکے نکال دیاگی”

انہوں نے مزید کہا کہ اب مذکورہ اے ایس آئی اوراس کے سپاہی ہرجگہ مجھے روک کربلاجواز تلاشی لیتے ہیں اوربے عزت کرتے ہیں۔” میں ایک کمرے کے مکان میں رہتا ہوں ، غریب ہوں، فروٹ منڈی والوں کاقرضدارہوں جوروزمیرے گھرآکراپنی رقم کاتقاضہ کرتے ہیں لیکن اے ایس آئی کی وجہ سے میں محنت مزدوری بھی نہیں کرسکتا”

انہوں نے کہا کہ میری ڈی آئی جی ، ڈی پی او سے اپیل ہے کہ مجھے اے ایس آئی انورسے کے ظلم سے بچایاجائے اورمجھے انصاف دیاجائے اگرمجھے انصاف نہ ملاتو اپنے بچوں سمیت رحیم آباد پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کرلوں گا۔  دریں اثناء اس حوالے سے جب اے ایس آئی انوسٹی گیشن انورسے رابطہ کیاگیاتواُن کامؤقف یہ تھا کہ مذکورہ شخص کوآپریشن پولیس نے گرفتارکیاتھامیں نے انوسٹی گیشن کی جس میں عمیرپرجرم ثابت ہوگیامیں اس شخص کوجانتاتک نہیں اگراس نے مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کئے تومیں اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دوں گا۔

۔

Related Articles

Loading...
Back to top button