آج کی خبریںسوات کی خبریں

پہلے احتساب۔۔ پھر انتخاب، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوشل میڈیا پر ایم پی ایز و ایم این ایز کا احتساب شروع ہوگیا، پہلے احتساب ۔۔ پھر انتخاب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ لوگ اپنے اکاؤنٹس اور نیوز پیجز سے  سابقہ حکومتی نمائندوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سابقہ حکومتی نمائندگان کے اثاثوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ حکومتی ادارے اِن اثاثوں کی جانچ پڑتال کریں اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے احتساب کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے اس کے بعد الیکشن کا انعقاد کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button