آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیا روڈ تحصیل خوازہ خیلہ پر لینڈ سلائیڈنگ، فوری کارروائی کے بعد سڑک بحال

آج دوپہر کے وقت اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو اطلاع ملی کہ پیا روڈ تحصیل خوازہ خیلہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عام عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد عامر نے فوری طور پر سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کے حکام کو روڈ کی صفائی اور آمدورفت کی بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کئیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیموں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے اور پتھروں کو ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔  

ضلعی انتظامیہ سوات عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور مشکل وقت میں فوری امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے حالات میں صبر کا مظاہرہ کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button