پیتھام ٹوارزم کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہا ہے،فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:09دسمبر2017ء)ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پیتھام انسٹی ٹیوٹ ٹورازم کے فروغ کیلئے بہترین کردار ادا کررہا ہے اور صوبائی حکومت سوات میں ٹوارزم کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیتھام انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 20 روزہ کلچر انیڈ ہیری ٹیج گائیڈ کے احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سٹینیبل ٹوازم فاونڈیشن پاکستان کے صدر افتاب رانا ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، پیتھام کے انچارج حرمت یاب خان ، پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات ایک سیاحتی علاقہ اور ایشیاء کا سویٹرز لینڈ ہے اور صوبائی حکومت یہاں پر سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس مقصد کے لئے مارچ میں سوات موٹر وے کا افتتاح ہوگا جس سے یہاں پر سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ گائیڈ کورس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور سوات کا بہتر امیج بھی سامنے آئیگا۔ کئے گئے ۔