پی آیف یو جی کے زیر اہتمام دو روزہ صحافتی امن کانفرنس کا انعقاد، ملک بھر کے صحافیوں کی شرکت
زما سوات ڈاٹ کام (27 اپریل2019ء)سوات کی صحافتی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام دو روزہ صحافتی امن کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں ملک بھر کے کارکن صحافیوں کی بھر پور شرکت، کانفرنس کے پہلے سیشن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دو روزہ کانفرنس میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی غیر معمولی دلچسپی، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی کاوشوں سے سوات پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا تفصیلات کے مطابق سوات کے صحافتی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا موضوع ” صحافت اور امن ” ہے اس دو روزہ صحافتی و امن کانفرنس کے پہلے سیشن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس میں پی ایف یو جے ورکرز کے مرکزی صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض، شمیم شاہد، ضیاء الحق سمیت دیگرصحافیوں، صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکن صحافیوں پریس کلبوں کے صدور و جنرل سیکرٹری، کراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکن صحافیوں کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کے ذمہ داروں نے بھر پور شرکت کی کانفرنس میں قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا اور سوات کو شہداء صحافت کا علاقہ قرار دیا فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے سوات پریس کلب کے صحافیوں کو غازی قرار دیتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحافت کو سراہا گیاسوات میں اپنی نوعیت کا پہلا صحافتی و امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعزاز سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کوحاصل ہے جس پر سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل نے سوات پریس کلب کے چیئرمین اور کارکن صحافیوں کے قافلے کے سالار شہزاد عالم کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ ان کی انتھک کوششوں کیوجہ سے سوات میں پہلی مرتبہ ملک کے سطح پر ایک ایسا پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے کارکن صحافیوں کو ایک دوسرے کو سننے اور ملنے کا موقع ملا انہوں نے پی ایف یو جے کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کو ممبر شپ دینے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔