آج کی خبریںسوات کی خبریں

پی ایس ایم اے کا احتجاجی دھرنا، سکول ہر صورت کھلے رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی حمایت

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نشاط چوک میں احتجاجی دھرنا، تعلیمی ادارے بدستور کھلے رکھنے کا اعلان، سیاسی جماعتوں اور سول سو سائٹی کی حمایت، ضلعی انتظامیہ تعلیم دشمن پالیسی سے باز آجائے، بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کرسکتے،مقررین کا خطاب، مینگورہ کے نشاط چوک میں پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں سکولز کے پرنسپل،اساتذہ کرام اور سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں سمیت سول سو سائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایم اے کے صدر احمد شاہ، جلیل خان، الحاج زاہد خان، محمد امین،ارشاد خان، شا ہ دوران،محمد اعجاز، خالد محمود گجر اور دیگر نے کہا کہ سوات کی ضلعی انتظامیہ تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، اساتذہ کی پکڑ دکڑ سے اس طبقے کی دل ازاری ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں کو تعلیم سے دو رکھنا چاہتی ہے، تمام شعبے کھلے ہوئے ہیں جبکہ صرف تعلیمی اداروں کی بندش بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما ہالز،تھیٹرز،شادی ہالز،سبزی منڈی یہاں تک کہ ہر شعبہ کھلا ہوا ہے صرف تعلیمی اداروں میں کورونا موجود ہے، سوات میں کورونا وباء ختم ہو چکی ہے اور نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھلے ہوئے ہیں جو بدستور کھلے رہیں گے، ڈی سی اور اے سی کے چھاپوں اور پکڑ دکڑ سے ڈرنے والے نہیں ہیں مزید طلباء کا وقت ضائع نہین کرسکتے۔ سوات کی سول سو سائٹی اور سیاسی پارٹیوں نے پی ایس ایم اے کے ساتھ شانہ بشانہ جدو جہد کا اعلان کیا اور حکومت کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے بچے سکولوں کوجائیں گے اگر کسی نے بھی سکول بند کرنے کی کوشش کی تو ہم شدید مزاحمت پر اتر آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Loading...
Back to top button