آج کی خبریںسوات کی خبریں

پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل روشن اور تابناک ہے،شاہد علی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سٹی کونسل بابوزئی سوات کے میئرشاہدعلی خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل روشن اور تابناک ہے، عمران خان کے بیانئے کو تقویت ملی ہے اور عوام اب جان گئے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، تحریک انصاف ترقی، خوشحالی اوربے لوث عوامی خدمت کادوسرا نام ہے، علاقے کوحقیقی معنوں میں ماڈل بنانے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کوزندگی کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پرفراہم کرنااولین ترجیح ہے، ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیااس موقع پر لوگوں نے میئرکواپنے انفرادی اوراجتماعی مسائل سے آگاہ کیاجس پر شاہدعلی خان نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے کیونکہ علاقے میں تعمیروترقی کے حالے سے انقلاب برپاکرنااورلوگوں کی بلاتفریق خدمت میرامشن ہے انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے تعمیروترقی اوربلاتفریق خدمت کے جذبے کے تحت آج اس میدان میں ہوں اورمیں سمجھتاہوں کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرا نام ہے۔عوام الناس کے لئے ہمارے دفتراورحجرے کے دروازے کھلے ہیں، لوگ بلاجھجک آکر اپنامسئلہ بیان کرسکتے ہیں انشاء اللہ ان کی مکمل دادرسی کی جائیگی، انشاء اللہ عوام کومایوس نہیں کریں گے، لوگوں کی خدمت کے لئے ہروقت حاضرہیں،انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے جس مقصد کے لئے مجھ پراعتماد کااظہارکیاہے، انشاء اللہ علاقے کے غیورلوگوں کو مایوس نہیں کریں گے، ان کے اعتماد پر پورااُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لئے ہمارے حجرے اوردفترکے دروازے کھلے ہیں، لوگ بلاخوف آکراپنامسئلہ بیان کرسکتے ہیں انشاء اللہ ان کی مکمل دادرسی کی جائیگی، انشاء اللہ یہ ثابت کردیں گے کولوگوں کی خدمت کس طرح کی جاسکتی ہے، عوام نے جس اعتماد کااظہارکیاہے، انشاء اللہ اس اعتماد پرپورا اُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button