پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے پر محمد طاہر کو جیل بھیج دیا گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )اپنی حکومت کے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے والے پی ٹی آئی اسلامپور کے سابق صدر محمد طاہر کو جیل بھیج دیا گیا ، ذرائع کے مطابق محمد طاہر نے کچھ عرصہ قبل علاقے سے منتخب تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران پر کڈنی اسپتال سوات میں سرکاری پوسٹیں بیچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ثبوت کے طورپر ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر چلائی تھی جس کی تحقیقات کے لئے ایم پی اے کی جانب سے درخواست پر انٹی کرپشن نے تحقیقات کرتے ہوئے محمد طاہر سے مزید ثبوت طلب کئے لیکن ثبوت کی عدم فراہمی پر سرکار کا وقت ضائع کر نے کے الزام میں محمد طاہر کو دفعہ 182 کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ، واقعہ پر علاقے کی لوگوں نے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایما ء پر بے گناہ محمد طاہر کو گرفتار کرنے کی بجائے ایم پی اے کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ پیش کردہ ویڈیو میں مکمل ثبوت موجود ہیں جس میں ایم پی اے نوکریاں بیچنے کے حوالے سے خود اقرار کررہے ہیں۔عوامی حلقوں نے شفاف تحقیقا ت کا مطالبہ کرتے ہوئے اصل مجرم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔