آج کی خبریںسوات کی خبریں

پی ٹی آئی کے رہنماء کی کیمرہ مینوں پر تشدد، سوات پریس کلب کا ہنگامی اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ء کی جانب سے کیمرہ مینوں پر حملے کی کوشش اور کوریج سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت، سوات پریس کلب کے کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں میڈیا پر خودساختہ پابندی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا، سوات پریس کلب میں ہنگامی اجلاس میں کلب کے صدر سعید الرحمان ، یونین کے صدر محبوب علی ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، گورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ، فنانس سیکرٹری ناصر عالم، شکوت علی اور واٹس آپ پر گورننگ باڈی کے ممبر غفور خان عادل، سلیم اطہر، فضل خالق خان، عصمت علی اخوند، شیراز خان اور کابینہ کے دیگر ارکان نے ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم کے حجرے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے گالی گلوچ کی کوریج سے مقامی رہنما زاہد خان عرف باز خان کے طرف سے محمکہ انفارمیشن ، مشرق ٹی وی اور سما ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر حملے کی کوشش اور ان کو کوریج سے منع کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ میڈیا نے ہمیشہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ عوامی جگہ پر میڈیا کو کوریج سے روک لیں۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ واقع کی تحقیقات جاری ہے اور سوات پریس کلب قانونی کارروائی کے ساتھ ہر قسم کے فیصلوں کا حق رکھتے ہیں۔ دریں اثناء سوات مینگورہ میں پریس کلب کے ممبران کیمرہ مینوں پر حملے کی کوشش اور بعد میں پیدا ہونے والے صورتحال پر زاہد خان عرف باز خان اور ان کے ساتھیوں نے جرگے کی صورت میں پریس کلب کابینہ کے ارکان جن میں صدر سعید الرحمان ، یونین کی صدر محبوب علی ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، گورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ، فنانس سیکرٹری ناصر عالم سے ملاقات کی اور واقع پر افسوس اور معذرت کا اظہار کیا اس موقع پر باز خان نے کہا کہ انہوں نے بحیثیت ایک بزرگ کیمرہ مینوں کو کام سے روکا ہے مگر ان پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی کیمرہ مین کا کیمرہ تھوڑا گیا ہے.

Related Articles

Loading...
Back to top button