آج کی خبریںسوات کی خبریں

چارباغ: جامع مسجد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی، ملزم گرفتار

سوات (زما سوات) – چارباغ بازار کی جامع مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، جبکہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں سبز علی سکنہ منگلتان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 52 سالہ ارشد سکنہ دکوڑک شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم سعود ولد سرتاج سکنہ طوہا چارباغ کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button