آج کی خبریںسوات کی خبریں

چارباغ کے اراضی مالکان نے سیکشن فور کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، 24 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ الہ آباد کے عوام نے وویمن کیمپس کیلئے اراضی دینے سے انکار کردیا،سکشن فور کے تحت زمینیں لینے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کریں گے،صبر کا امتحان نہ لیا جائے،غریب اراضی مالکان کامعاشی قتل کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،حکومت انصاف فراہم کرے،اس حوالے سے چارباغ کے علاقہ الہ آباد،دکوڑک سے تعلق رکھنے والے عمائدین سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر احمد شاہ ایڈووکیٹ نے سلطنت خان،صبا خان،تلارم خان،شال اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اہل علاقہ نے اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف سوات اوردیگر مقامات کیلئے مارکیٹ سے بھی انتہائی کم نرخ پر اراضی دی ہے اب مزید اراضی دینے کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے مگر اس کے باوجود بھی یہاں کی ایسی زمینوں پر سکشن فور لگایا گیا ہے جن پر سال میں کئی قسم کے باغات اور فصلوں کی پیداوارہوتی ہیں جو اراضی مالکان کا واحد ذریعہ معاش ہے اب اگر ان سے یہ ذریعہ معاش چھینا گیا تو یہ ایک طرح سے ان کا معاشی قتل ہوگا ،انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو ہم نے اراضی دی ہے مگر اس کا یہاں کے لوگوں کوکیا صلہ ملا،یونیوسٹی میں ایک بھی مقامی شخص کو ملازمت تک نہیں دی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ وویمن کیمپس کیلئے زرعی اراضی کی بجائے متبادل اور بنجر زمینیں دینے کو تیار ہیں مگر زیر کاشت اورزرعی اراضی دینے کو ہرگاتیار نہیں،انہوں نے کہاکہ یہاں کے کوگوں کا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں مگر اس کے باوجود بھی ان سے یہ واحد ذریعہ معاش چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ الہ آباد،کوڑک کے لوگوں کے حال پرترس کھا کر ان سے زیرکاشت اراضی کی شکل میں موجود واحد ذریعہ معاش چھیننے کی کوشش بند کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button