آج کی خبریںسوات کی خبریں

چترال کے گستاخ رسول کی عدالت میں پیشی،16گواہان کے بیانات قلمبند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اکتوبر2017ء) چترال کے گستاخ رسول کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یومیہ کے بنیاد پر ٹرائیل جاری ، 16گواہوں کے بیانات قلمبند ، ذرائع کے مطابق 21اپریل 2017کو چترال کے مقامی شخص رشید الدین ولد محمد نور نے نماز جمعہ کے خطبہ کے بعد ممبر پر کھڑے ہوکر رسول پاک ؐ کی شان میں گستاخی کی تھی ، جس پر مقامی لوگ مشتعل ہوگئے تھے اور جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو عوام نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا لیکن ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی حکمت عملی پر راتوں رات ملزم کو سوات منتقل کیا اور یہاں ان پر مقدمے کی سماعت شروع ہوئی اور انسداد ہشت گردی سوات ون کے عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے جسمیں گذشتہ روز 30میں سے 16گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ، مقدمے کی پیروی سینئر پبلک پراسیکوٹر سعید نعیم خان کررہے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button