آج کی خبریںسوات کی خبریں

چم تلئی کا پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈنڈو چمتلئی کے پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کے باعث طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکول میں صرف دو کمرے ہیں جبکہ چھ کلاسز پڑھائے جاتے ہیں، برآمدے اور صحن میں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ پہاڑی ہے جہاں آئے روز بارشیں ہوتی ہے جس کے باعث سکول میں طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ لوگوں کے مطابق دور جدید میں بچے سکول کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ مقامی عمائدین نے اعلیٰ حکام سے سکول کو سہولیات مہیا کرنے اور بچے کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button