آج کی خبریںسوات کی خبریں

چوروں سے پائی پائی کا حساب لیں گے،مراد سعید

زما سوات ڈاٹ کام(06مئی2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ این آراو کی بھیک مانگنے والوں کی جگہ جیلوں میں ہے، چوروں اور لٹیروں سے غریب عوام کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، ملک جلد ہی بحران سے نکل آئیگا، تحصیل کبل میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن کرپشن سے پاک پاکستان ہے، جسکو ہر حال میں پورا کریں گے اور چوروں اور لٹیروں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے غریب عوام کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اور خوشحالی ہمارا میشن ہے جس کی تکمیل کے لئے سوات بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور عید سے پہلے سوات موٹر وے کا فتتاح کرکے یہاں کے عوام میں معاشی خوشحالی لائیں گے، جبکہ بحرین کالام، منگلور ملم جبہ روڈ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور اسکی تکمیل سے سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گااور یہ علاقہ سیاحوں کی حب بن جائیگا، انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل سمیت سوات کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے عوام کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور موجودہ حکومت جلد ہی بحرانوں سے نکل آئیگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ مصنوعی مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی نا اہلی کا شا خسانہ ہے جسکا جلد خاتمہ ہوجائیگا اور عوام کی غربت کا خاتمہ ہوجائیگا، انہوں نے کہا این آر او کی بھیک مانگنے والوں کی جگہ جیلوں میں ہے اور انکو جلد جیلوں میں ڈالا جائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button