چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف سوات پولیس کا اپریشن، 62 گاڑیاں برآمد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 دسمبر 2018ء) سوات پولیس نے ضلع بھر میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کردی ہے اس سلسلے میں سب سے پہلے پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری ہو نے والی گاڑیوں کاڈیٹا حاصل کیا گیا۔اس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں جنہو ں نے پچھلے تین دنو ں میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کرتے ہوئے اب تک 62 گاڑیاں برآمد کرلئے۔جو پاکستان کے مختلف اضلاع سے چوری کیں گئیں ہیں ان میں سے کچھ گاڑیاں کٹ اور ویلڈ بھی ہیں تمام گاڑیوں کو پولیس نے قبضہ میں لے لیں ہیں جن کی لیباٹری کرائی جائیگی۔برآمد کی گئی گاڑیوں میں کرولہ ،پراڈو،ہائی لیکس،ہائی ایس ،ایکزیو،ویڈز،پریمیو،ڈاٹسن،ٹی زیڈ پراڈو،مزدہ،وی ایکس آر،ایکس 2007،اسسٹا ایکس ،جی2001،کی 2003شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوروں کے خلا ف زبردست کریک ڈاون شروع کیا ہے جس میں موٹرسائیکل چورحیدرعلی،وقاص،سمیع اللہ،ذیشان،یوسف کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اب تک دس موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کی جا چکی ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے واضح کیا ہے کہ ضلع سوات میں چوری کی گاڑیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا اور جو بھی اس کا کاروبار کرتا ہے یا ملوث ہے ان کے خلاف بھر پور قانونی کا روائی کی جا ئیگی۔