آج کی خبریںسوات کی خبریں

چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لئے پولیس کو مزید متحرک کیا جائے، فضل حکیم خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے صرافہ بازار مینگورہ اور برکلے سیدوشریف میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کو متحرک کیا جائے اور پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی مانند ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات بھر میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں اور عوام کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button