آج کی خبریںسوات کی خبریں

چپریال: جیب تراش گروہ گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمد

چپریال (زما سوات): تھانہ چپریال کی پولیس نے مدعی گل باچا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں جیب تراش گروہ کو گرفتار کرلیا۔ مدعی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی سے ان سے 1 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

ایس ڈی پی او مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق، ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے ایس ایچ او چپریال آیاز خان اور دیگر اہلکاروں کی مدد سے کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں تاج اللہ عرف غریب دوست، واجد عرف رحمانی، اور شہزاد شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ حالیہ طور پر تخت بھائی مردان میں مقیم تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 82 ہزار 50 روپے برآمد کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button